Dr Jafar Hussain Malik Medicine Specialist

Dr Jafar Hussain Malik Medicine Specialist

Here are almost all pieces of information about Rab Nawaz Memorial Hospital Athara Hazari
 
DR.JAFAR HUSSAIN MALIK DHQ FAISALABAD MEDICINE SPECIALIST
  • B.SC, M.B.B.S (Pb), MCPS
  • PGD (NUTRITION), M.PHIL (PAK), MAGA (USA)
  • REGISTRAR MEDICINE AND GASTROENTEROLOGY
  • D.H.Q/ALLIED HOSPITAL (P.M.C) FAISALABAD

 

  • CERTIFIED IN HYPERTENSION COURSE ROYAL COLLEGE OF PHYSICIAN (UK)
  • CLINICAL INCHARGE HEPATITIS PROGRAM D.H.Q HOSPITAL FAISALABAD
  • MEMBER OF DIABETES AND ENDOCRINE SOCIETY PAKISTAN
  • EX.REGISTRAR LIVER CENTER CIVIL HOSPITAL FAISALABAD
  • CME SESSION “LIVER DISEASES” SKMCH&RC LHR.
 
Rab Nawaz Memorial Hospital Athara Hazari, Dr Jaffar Hussain Malik Medicine specialist in DHQ Faisalabad, Clinics in Athara Hazari Jhang 18

 

حنیفاں میموریل ہسپتال

  • سرفراز گارڈن(سٹاپ چک نمبر 6 ج-ب) بوڈے وال روڈ فیصل آباد    03006271893

ربنواز میموریل ہسپتال( ڈاکٹر جعفر حسین ملک)اینڈ ویکسینیشن سنٹر

  • نزد گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول (فار بوائز) بھکر روڈ 18 ہزاری جھنگ) 03007699585،03456501270

 

شوگر کے مریضوں کے لیے غذائی ہدایات

  1. غذا جو مریض حسب ضرورت لے سکتے ہیں
  • بھنڈی،پھول گوبھی ،بند گوبھی،کدو،ہرے پتوں والی سبزیاں(پالک ،ساگ ،میتھی)ہری مرچ ،توری،کریلا،سلاد،لیموں،سفید مولی،ہری سوکھی پیاز،بینگن،ککڑی و کھیرا،چقندر و شلجم،ٹماٹر،انڈی کی سفیدی،یخنی،چوکر

غذا جو مریض کم مقدار میں لے سکتے ہیں

  • روٹی و ڈبل روٹی، چاول،نوڈلز،بیسن،دلیہ،دالیں،بھنے ہوئے چنے، کابلی و سفید چنے ،تربوز،مسمی،مالٹا و کینو،جامن،خوبانی،آڑو ،پپیتا،سیب،خربوزہ،کیلا ،آلو بخارہ،فالسہ،امرود،مرغی،بغیر چربی گوشت،انڈہ،پنیر،لسی،دہی،سوڈا واٹر،بغیر بالئی کے دودھ، کھانے کا تیل و گھی، مارجرین و مکھن، ڈائٹ ٹافی و چیونگم،شکر قندی،گاجر ،آلو،بھٹہ،پھلیاں،مٹر،ڈائٹ ڈرنک،

جن سے مریض کو پرہیز کرنا چاہیےغذا

  • شکر(چینی)،گڑ،مٹھائی، جیم/جیلی، کسٹرڈ ،کیک،پیسٹری،نان خطائی و بیکری بسکٹ،چوکلیٹ ،کولڈ ڈرنکس،پھلوں کا رس،گنا یا گنڈیری،کھجور۔انجیر،کشمش،میٹھا سوڈا،آئس کریم،شربت،بند ڈبوں والے پھل،،پڈنگ

ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لیے چند مفید ہدایات

  • باقاعدگی سے بلڈ پریشر چیک کروائیں
  • اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں اور ڈالٹر کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں
  • نمک کا استعمال کم کریں
  • چکنائی سے بنی ہوئی چیزیں مثال کے طور پر پکوڑے،سموسے،تلے ہوئے آلو،(چپس)،تلا ہوا گوشت،کریم،مکھن سے پرہیز کریں
  • نرم مارجرین سخت پنیر،ٹھنڈا دودھ ،کینولا آئل،پام اور زیتون کا تیل،مرغی،مچھلی کا گوشت،سبزیاں،پھل اور تمام قسم کی دالیں استعمال کریں۔
  • باقاعدگی سے ورزش یا سیر کریں
  • ذہنی دباو اور پریشانی سے بچیں
  • سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں
  • کوشش کریں با وضو رہیں اور با قاعدگی سے نماز ادا کریں

یورک ایسڈ کی خون میں زیادتی کو مریضوں کے لیے ہدایات

  • جھینگا،چھوٹا گوشت،بڑا گوشت،دالیں،لوبیا،سبز پتوں والی سبزیاں(پالک، ساگ،میتھی،بند گوبھی،مٹر،پھلیاں) سبز پتوں والی سلاد کا استعمال بند کر دیں

معدے کی تکلیف اور خوراک کی نالی کی جلن سے بچاو کے لیے ہدایات

  • چائے،کافی،الکوحل، سگریٹ نوشی،زیادہ مرچ مسالے والی اشیاء ،اچار،چٹنی،مربہ جات،تلی ہوئی اشیاء،مرغن کھانے سے پرہیز کریں۔
  • کھانا اچھی طرح چبا کر پوری توجہ کے ساتھ کھائیں،
  • کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے زیادہ پانی پی سکتے ہیں۔کھانے کے فورا بعد کوئی ورزش نا کریں
  • ۔اور نا کوئی وزن اٹھائیں،کھانے کے فورابعد نا لیٹیں
  • ،سوتے وقت سرہانے والی سائیڈ 6 تا 8 انچ اونچا کر دیں
  • ،اپنا وزن مناسب رکھیں
  • ،موٹاپے سے بچیں
  • ،کولڈ ڈرنکس جیسے پیپسی،کوکا کولا،وغیرہ کا استعمال کم کریں،
  • کھانے سے پہلے پانی استعمال کر سکتےہیں،
  • کھانے کے دوران پانی استعمال کر یں۔
  • کھانے کے فورا بعد کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔
  • یہ سنت طریقہ بھی ہے۔کھانا بھوک رکھ کر کھائیں۔زیادہ پیٹ پھر کر کھانے سے بچیں،
  • گوشت اور چکن کا ستعمال کم کیا جائے،پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڈھائیں
  • ۔نماز پڑھیں اور پریشانی سے بچیں۔

پھیپھڑوں کی وجہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کے لیے

Rab Nawaz Memorial Hospital Athara Hazari ہدایات

  • سگریٹ کا دھواں ،فضائی آلودگی،سرد ہوا اور موسم کی تبدیلی کسی رنگ روغن میں ہا پکنے والے کھانوں کی تیز اور سخت بھوک خوشبو یا عطر کی 
  • خوشبو پرفوم،ذہنی دباو،بشمول زور سے چیخنا ،قہقہے لگانا اور اعصابی کھنچاو یا ادویات مثلا ایسپرین،

 

  • حساسیت اور خارش پیدا کرنے والی ذرات جن سے کام کاج کے دوران آپکا واسطہ پڑتا ہے جیسا کہ کوئی خاص کیمیائی مادہ یا دھول کے ذرات،دھواں
  • پھیپھڑوں کی انفیکشن،جانوروں کا فضلہ(جانوروں کی کھال،بال،اور پروں سے)گھریلو ماحول کی چیونٹیاں،لال بیگ،درختوں اور گھاس پھونس کی بالیدگی

مندرجہ ذیل کام سانس کی تکلیف کے مریضوں کی غیر موجودگی میں کریں

  • جھاڑ پونچھ یا ویکیوم سے صفائی
  • روغن اور رنگ کیڑوں مکوڑوں کا سپرے
  • صفائی کرنے والے کیمیائی اجزاء
  • بہت زیادہ مہک والے کھانے
  • جب مریض گھر لوٹے تو اسکا کمرہ بالکل صاف ستھرا ہونا چاہیے
  • اگر گھر میں کوئی دوسرا معاون نہ ہو تو مریض کو چاہیے کہ جھاڑ پونچھ کرتے وقت چہرے کو کسی ماسک یا مفلر سے اچھی طرح ڈھانپ لیں

ہیپاٹائیٹس (بی-سی)کا لا یرقان ایک جان لیوا مرض ہے

Rab Nawaz Memorial Hospital Athara Hazari
  • دور حاضر میں ہیپاٹائیٹس کالا یرقان  جگر کا ایک خطر ناک مرض بن چکا ہے۔جس کی ایک اہم وجہ لوگوں میں اس مرض کے بارے میں لا علمی 
  • ہے۔اور جو لوگ اس مرض سے تھوڑا بہت واقف ہیں۔وہ ابتدا میں اسے معمولی مرض سمجھ کراس کے علاج پر توجہ نہیں دیتے۔اور جب مرض 
  • بڑھ جاتا ہے توبر وقت اور مکمل علاج نہ ملنے سےزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں-یہ جگر سے متعلقہ بیماری ہے۔اس سے متاثرہ جگر میں ورم آ جاتا 
  • ہے۔اور جگر ٹھیک طریقے سے اپنا کام نہیں کر پاتا۔جگر سے اہم کام جسم میں بہنے والے خون کو جراثیم سے بچانا ہے۔جگر کون میں زہریلے مادوں 
  • کو ختم کرتا ہے۔اور جسم کی ضرورت کے مطابق انرجی جمع کرتا ہے۔
  • کالا یرقان کے مریض میں علاج کے دوران سب سے اہم کام یہ معلوم کرنا ہےکہ متاثرہ مریض کو کون سے ٹیسٹ اور کتنی بار کروانے کی ضررت ہے۔
  • کہ جس پتا چل 
  • سکے کہ جگر کے کونسے حصے کو کتنا نقصان پہنچ چکا ہے۔جگر جا علاج مستند اور ماہر ڈاکٹر سے ہی کروانا چاہیے

ہیپاٹائیٹس (کالا یرقان) کی علامات اور پرہیز

Rab Nawaz Memorial Hospital Athara Hazari

علامات؛

  • تھکاوٹ محسوس کرنا 
  • معدہ ٹھیک نہ رہنا اور معدہ درد کرنا
  • مستقل بخار رہنا
  • بھوک کم یا زیادہ لگنا
  • دست یا قے کا شکار ہونا
  • پیٹ میں پانی اور غنودگی آنا
  • پرہیز
  • انجیکشن لگواتے وقت ہمیشہ نئی سرنج کا استعمال کرنا
  • دانتوں کا علاج کرواتے وقت صاف ستھرے اوزاروں کا استعمال کروائیں
  • ہمیشہ ٹیسٹ شدہ خون لگوائیں
  • ناک کان چھدواتے وقت تسلی کر لیں کہ مشین جراثیم سے پاک ہے۔
  • پنے بچوں کو پیدائش کے فورا بعدہیپاٹائیٹس سے بچاو کی ویکسین کروائیںں

ہیپاٹائیٹس کے مریض کا کنگھا۔ناخن تراش،تولیہ،صابن،استرا،قینچی،بیڈ علیحدہ کر دیں

گھٹنوں کے درد والے مریضوں کے لیے ہدایات

نماز کرسی پر ادا کریں

کموڈ کرسی استعمال کریں

پاوں کے بل؛ کرسی پر نہ بیٹھیں

سیڑھیاں مت چڑھیں

چوکڑی/آلتی پالتی نہ ماریں

چیک اپ کے لیے پہلے ٹائم لے کر تشریف لائیں

Post a Comment

if you have any doubt please let me know

Previous Post Next Post