Problem Solving Lesson No 1 Class 9 Urdu Medium

 

Problem Solving Lesson No 1 Class 9 Urdu Medium

  • سبق نمبر 1 مسائل کو(Problem Solving) حل کرنا
  • مسئلہ حل کرنے کے مراحل(Problem Solving Steps)
Problem Solving Lesson No 1 Class 9 Urdu Medium,chapter no 1 Alghazali smart Syllabus ALP ,Creative smart syllabus in Urdu medium notes Grade


مسئلہ کا تعین کرنا(Defining a problem)1۔1

تفصیلی سوال نمبر 1۔مسئلہ حل کرنے کے مراحل تفصیل سے بیان کریں(جواب نمبر 1،2،7،9،13،14ِ

1۔مسئلہ حل کرنے کے مراحل تحریر کریں

مسئلہ کو ایک منظم طریقہ کار سے  (Problem Solving)حل کرنے کے مندرجہ ذیل مراحل ہیں

  • مسئلہ کا تعین کرنا
  • مسئلے کو سمجھنا
  • مسئلہ کےحل کی منصوبہ بندی کرنا
    • کینڈڈ سالوشن کی وضاحت کرنا
  • بہترین حل کااتخاب کرنا

مسئلہ

مسئلہ سے مراد ایک رکاوٹ ہے جس کو ختم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے

واضح مسئلہ

ایک  واضح مسئلہ ایک بیان ہوتا ہے۔جس میں کوئی غلط فہمی نہیں ہوتی۔اس کی تمام بنیادیں واضح طور پر متعین کی گئی ہوتی ہیں اور یہ واضح طور پر منزل رکھتا ہے۔یہ سمجھنے اور حل کرنے میں آسان ہوتا ہے

2۔ مسئلہ کا تعین کرنے سے کیا مراد ہے

مسئلہ کا تعین کرنے سے مراد مسئلہ کی شناخت ہے۔مسئلہ کا تعین کرنے کے لیے ہم ان حالات و واقعات کے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔جن کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہو رہا ہوتا ہے۔ہم عدم دستیاب معلومات کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیںہم مسئلے کی اچھی طرح وضاحت کرنے کے لیے ایک تصویر بناتے ہیں تا کہ غیر واضح معلومات کو  اخذ کیا جا سکے۔

3۔کن طریقوں میں سے کسی ایک طریقہ کو اختیار کر کے مسئلہ کا تعین با آسانی کر سکتے ہیں۔

ان طریقوں سے اختیار کر کے مسئلہ کا تعین با آسانی کر سکتے ہیں۔

1۔مسئلے کا پس منظر معلوم کرنا

2۔ اندازہ لگانا

3۔تصویر بنانا

4۔مسئلے کا پس منطر معلوم کرنے سے کیا مراد ہے

مسئلے کا پس منظر معلوم کرنے  مراد ہے کہ ہم ان حالات و واقعات کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں جن کی وجہ سے مسئل پیدا ہو رہا ہوتا ہے۔اس طریقے سے ہم ان کی شناخت کر سکتے ہیںاس سے یہ بھی جاننے  میں مدد ملتی ہے۔کہ ایک اچھا حل کیسا ہو گا۔ہم کیسے حل کو ما پنے کے قابل ہوں گے۔

5۔مسئلہ کا تعین کرنے کے لیےاندازہ لگانے اور تصویر بنانے سے کیا مراد ہے

اندازہ لگانے سے مراد ہم عدم دستیاب معلومات  کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ اندازہ ہمارے ماضی کے تجربے کی بنیاد پر ہو سکتا ہے۔جب کہ تصویر بنانے سے مرادہم مسئلے کی اچھی طرح وضاحت کرنے کے لیےایک تصویر  یا خاکہ بناتے ہیں اور اس سے غیر وضح معلومات کو اخذ کرتے ہیں۔

6۔البرٹ آئن سٹائن نے مسئلے کے تعین اور مسئلے کی وضاحت کے بارے میں کیا کہا  تھا۔

البرٹ آئن سٹائن نے مسئلے کی وضاحت کے بارے میں کہا تھا اگر مجھے ایک گھنٹہ سیارے کو بچانے کے لیے دیا

جائے تو میں 59 منٹ مسئلے کی وضاحت  اور ایک منٹ اسے حل کرنے پر خرچ کروں گا

 

Post a Comment

if you have any doubt please let me know

Previous Post Next Post