SECONDARY SCHOOL EDUCATOR/ AEOS REGULARIZATION


 MEETING FOR SSE/ AEOS REGULARIZATION 

IN SARGODHA DIVISION

THE PRESS RELEASE OF MEETING IN SARGODHA




پریس ریلیز

 اسلام علیکم
معزز ایس ایس ایز اے ای اوز 

جیسا کہ آپ سب دوستوں کو علم تھا آج ڈویژن سرگودھا اور قریبی 



اضلاع کے ایس ایس ایز کا 2 اپریل کے احتجاج کے حوالے سے مشاورتی اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول حیدرآباد ٹاؤن 

سرگودھا میں منعقد ہوا جس میں کور کمیٹی ممبرز (غلام فرید ضلع جھنگ, عدنان مصطفٰی ضلع شیخوپورہ, محمد عمران ضلع

 لاہور), اور محمد امان اللہ ضلع لاہور, محمد رضوان ضلع خانیوال, حبیب الرحمٰن ضلع لاہور) نے خصوصی شرکت کی اور

 سرگودھا ڈویزن کی تمام باڈی موجود تھی اس موقع پر ضلع سرگودھا کی ایس ایس ایز ریگولرائزیشن کی کاوشوں کو سراہا

 اس موقع پر محمد عمران , غلام فرید, رانا عدنان، ملک محمد امان اللہ، و دیگر حضرات نے خطاب کرتے ہوے ہدایات جاری

 کی کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے ایس ایس ایز سے رابطے تیز کیے جاے اور تمام ایس ایس ایز کو ایک پیج پر متحد

 کیا جاے. اس کام کےلیے ڈویژن سرگودھا کے تمام اضلاع اور قریبی اضلاع کے ایس ایس ایز سے رابطے اور اتحاد کا پیغام

 لیکر تمام ایس ایس ایز کو 2 اپریل کے احتجاج کی ذمہ داری باسط بھٹی کے سپرد کی گئ ہے. اور مختلف اضلاع میں روزانہ 
کی بنیاد پر میٹنگ کا انعقاد کیا جاے اور اتحاد کا پیغام پنجاب بھر کے ہر ایس ایس ایز تک پہنچایا جاے. انشااللہ ہم سب نے 

ریگولر بھی ہوجانا ہے اور ہم نے یہ اپنی جدوجہد ریگولر ہونے کے بعد بھی جاری رکھنی ہے. . آج کی میٹنگ جو دوست 

دوردراز علاقہ سے تشریف لاے انکا بہت شکریہ اور جو دوست کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے ان سے امید 

کرتے ہیں وہ دوبارہ اپنی شمولیت کو یقینی بناے گیں. اور ہم پورے پنجاب میں بھرپور طاقت سے ابھر کر آگے آئیں گے. اللہ 

تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو.

  منجانب: باسط بھٹی فوکل پرسن سرگودھا


press release example

event press release

1 Comments

if you have any doubt please let me know

Previous Post Next Post