PRESS RELEASE ABOUT
REGULARIZATION OF SSE AND AEO,S
اسلام علیکم ...!
معزز ایس
ایس ایز اے او اوز
فوکل پرسنز جیسا کہ آپ سب
کو علم ہے کہ گزشتہ 2, 3 دنوں سے ہمارے 2 اپریل کے احتجاج کو لیکر کافی بحث چل رہی
ہے اور ہمارے معزز ممبران کو نہایت ہی بُرے لفظوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ
ایک استاد ہونے کے ساتھ نہ تو اس کا معزز پیشہ اجازت دیتا ہے ایسی گفتگو اور نہ ایک
انسان ہونے کے ناطے یہ ذیب دیتا ہے , معزز ممبرران جیسا کہ آپ سب کو علم ہے ہمارا
مسلہ سب کا ایک ہے اور ہم نے ہر دفعہ لبیک کہا جس نے بھی ہمارے لیے آواز اٹھائی اور
ہم نے مالی بھی جسمانی بھی سپورٹ کیا اور ہر دفعہ جتنی طاقت تھی اس سے ذیادہ اپنا
حصہ ڈالا بات 19 فروری کے دھرنے کی آئی ہم نے اس کو سپورٹ کیا اور بھرپور تیاری کر
لی کہ آخری رات گردشی میسج سے پتا چلا کہ مزاکرات کے لیے بلایا 19 فروری کا دھرنا
ملتوی اور سیکریٹری سے میٹنگ طے ہوئی جس میں ہمارے ایس ایس ایز کو بھی بلایا گیا
اور میٹنگ کے بعد مبارک بادیں ہوئی وغیرہ وغیرہ اس کے فوراََ بعد ایک سوچی سمجھی
پلاننگ سے کمپین چلوائی گئ کہ کور کمیٹی 21 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے
کا اعلان کریں اور کور کمیٹی کو متنازعہ بنانے کی بھرپور کوشش کی گی حالانکہ کور
کمیٹی کی جب تشکیل ہوئی تو یہ بات طے ہوگی تھی کور کمیٹی اپنا لائہ عمل 22 فروری
کو جاری کریں گی خیر بقول متحدہ محاذ 20 مارچ تک کا سیکریٹری نے وعدہ کیا تو 21
مارچ کو اعلان کا مقصد سمجھ سے باہر تھا جس کی طویل مشاورت کے بعد کور کمیٹی نے ایک
مناسب پلان مرتب کیا جس کے مطابق اگر 20 مارچ تک سیکریٹری اپنے وعدہ کی پاسداری نہیں
کرتا تو 21 مارچ کو سیکریٹری صاحب سے ملاقات میں انکے وعدہ کی پاسداری نہ کرنے اور
اپنا احتجاج کا ایجنڈا پیش کرنے تاکہ قانونی معاملات مکمل ہو 26 مارچ کو تمام بڑے
میڈیا چینلز کو بلا کر پریس کانفرنس کرنے اور اس کے بعد بھی اگر ہمیں ریگولر نہیں
کیا جاتا تو 2 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا اور درمیان
میں ہر ضلع کو ایکٹیو کرنے اور ایک ایک ایس ایس ایز کو ملنے اور دھرنے میں آنے کا
پورا پلان شامل کیا گیا اور اس پر اللہ کے فضل سے کام جاری ہے.
اب
پتا نہیں کل تک جو ہمارے خیر خواہ بنتے تھے ان کو کیا ہوا انکی طرف سے ایک خط وزیر
اعظم کو لکھا جاتا ہے جس میں اس ایکٹ کو ایک احسن اقدام بتایا گیا جو تمام ایس ایس
ایز کے لیے گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے.
ابھی
وہ خط کی شدت اور تکلیف ختم نہیں ہوئی تھی کہ ہمارے چند ایس ایس ایز کے نام کے
ساتھ ایک میسج چلوایا گیا کہ کور کمیٹی کو ختم کیا جاے وغیرہ وغیرہ جس کی تردید اس
میسج میں لکھے گے ناموں نے خود ہی کر دی
جس کا سارا احوال آپ سب بخوبی جانتے ہوں .
جب
ایس ایس ایز نے اپنا یک نکاتی ایجنڈا پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا
ہوا ہے تو 25 مارچ کو بغیر کسی ایجنڈا اور مطالبہ کے سول سیکریٹریٹ کے سامنے
احتجاج کا اعلان کرنا ایس ایس ایز سے کونسی وفاداری کا ثبوت دیا؟ ان سب سے گزارش
ہے آو آگے آو ہمارے ایک نکاتی ایجنڈا پر پنجاب اسمبلی 2 اپریل کو پوری قوت سے
ہمارا ساتھ دیں ہم آپ کو سر آنکھوں پر بٹھاے گے. اور خدارا ہماری ریگولرائزیشن کو
اپنی ذاتی تشہیر اور سیاست کی نظر نہ کرو.
آخر
میں تمام ایس ایس ایز سے گزارش ہے کہ متحد رہے اور آپس میں اتحاد رکھے ایک دوسرے
کا بازو بنیں اور 2 اپریل کی بھرپور تیاری کریں . کسی بھی شرپسند کی باتوں میں نہ
آے سب کو اتحاد کا پیغام دیں اور 2 اپریل کو دکھادیں ہم ایک ہے اور اپنی جنگ لڑنا
بھی جانتے ہیں.
اللہ
تعالٰی ہمارا مددگار ہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا مددگار ہے. اللہ ہم سب کا حامی و
ناص
منجانب: کور کمیٹی ایس ایس ایز ریگولرائزیشن موومنٹ
Tags:
CURRENT AFFAIRS