(Understanding a problem) مسئلے کو سمجھنا

 

 (Understanding a problem) مسئلے کو سمجھنا

 

Understanding a Problem مسئلے کو سمجھنا,COMPUTER NOTES PDF FREE DOWNLOAD,CREATIVE COMPUTER PDF NOTES AND GUESS PAPERS UM 10,Urdu Medium Notes


7۔مسئلے کو سمجھنے سے کیا مراد ہے (یا) مسئلے کے تجزیے سے کیا مراد ہے

مسئلے کو سمجھنے لیے مندرجہ ذیل پانچ سوالات کو سامنے رکھا جاتا ہے ۔ایک مسئلے کی پہچان میں  5 ڈبلیو  شامل ہوتے ہیں

(کیا)What?

 (کون)Who?

 (کہاں)Where?

(کیوں)Why?

 (کب)When?

 Process of Understanding a Problem

مسئلے کا تجزیہ مسئلے کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔یہ بنیادی عناصر  ہیں جو ہمیں دیے گئے مسئلے کے حل کی طرف لے کر جاتے ہیں

سبق نمبر 1  مسائل کو حلUnderstanding a Problem کرنا(Problem solving)

8۔تمام سکول کے طلباء کی ایک حروف تہجی کے لحاظ سے ڈاریکٹری تیار کرنے کے لیے فہرست کی ضرورت ہے۔اس ٹاسک کو مکمل کرنے کے لیےصرف ایک ہفتہ مقرر ہے۔اس مسئلے کے حل میں ہم پانچ ڈبلیو  کی شناخت کا تجزیہ کیسے کر سکتے ہیں

  • 1۔کیا ان طلباء کا نام اے سے شروع ہوتا ہو(what)
  • 2۔کیوں طالبعلموں کی ڈاریکٹری تیار کرنا۔Why
  • 3۔کب ،ایک ہفتہ تیار کرناwhen
  • 4۔کون(طلباء)who
  • 5۔کہاں: سکول میںwhere

حل  کی منصونہ بندی کرنا(Planning a solution)

9۔مسئلہ کے حل کی منصوبہ بندی سے کیا مراد ہے؟Understanding a Problem

مسئلے کے حل Understanding a Problemکی منصوبہ بندی سے مراددرست حکمت عملی کا انتخاب ہے۔کامیابی کے لیے منصوبہ بندی کی چند حکمت عملیاں درج ذیل ہیں

  • تقسیم کریں اور فتح حاصل کریں
  • اندازہ لگائیں ،جانچیں اور بہتر بنائیں
  • ایکٹ اٹ آوٹ
  • نمونہ

حکمت عملی کے انتخاب کا انحصار مسئلے کی نوعیت پر ہے۔یہ بہت اہم ہے ایک حکمت عملی کسی مسئلے کو حل کرنے میں دوسری حکمت عملی سے بہتر ہو۔

10۔تقسیم کریں اور فتح حاصل کریں"حکمت عملی سے کیا مراد ہے؟ یہ کہاں استعمال ہوتی ہے۔

تقسیم کریں اور فتح حاصل کریں"حکمت عملی پیچیدہ مسئلے کو چھوٹے مسئلے میں تبدیل کرتی ہے۔اور انکو انفرادی طور پر حل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے

11۔"اندازہ لگائیں،جانچیں اور بہتر بنائیں حکمت عملی سے کیا مراد ہے؟ اور یہ کہاں استعمال ہوتی ہے۔

ڈیزائنر مسئلے کے حل کا اندازہ لگاتا ہے اور پھر حل کی درستی چیک کرتا ہے۔اگر حل توقعات کے مطابق نہیں ہےتو وہ حل کو تبدیل کرتا ہے۔حل کو بہتر کرنا ایک تکراری ( بار ابر دوہرانا)عمل ہے

12۔"ایکٹ اٹ آوٹ" اور "نمونہ" حکمت عملیوں سے کیا مراد ہے۔یہ کہاں استعمال ہوتی ہیں

اس میں ڈیزائنر کاموں کی فہرست تیار کرتا ہے۔اس کے بعد وہ ہر اس کام کو سر انجام دیتا ہےجو فہرست میں موجود ہوں۔جبکہ نمونہ حکمت عملی میں ایک نمایندگی کرنے والا ایک بہترین  اور شاندار نمونہ (نمائندہ حل) تیار کیا جاتا ہے۔جو مکمل حل تو نہیں ہوتا مگر یہ آخری حل کے اہم اجزاء کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کینڈڈ سالوشن کی وضاحت(Defining Candid Solution)

13۔کنڈڈ سالوشن سے کیامراد ہے ۔یہ کہاں استعمال ہوتا ہے

کینڈڈ سولوشن ایک اندازہ ہوتا ہے۔جوحل کرنے کے قریب ترین ہوتا ہے۔یہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔جہاں کم وقت درکا رہو۔مثال کے طور پر اگر آپ سے پوچھا جائے۔کہ آپ کے سکول میں ایسے طلباء کی تعداد کتنی ہے جو کرکٹ کھیلتے ہیں۔پھر اس کو سکول میں موجود تمام کلاسوں سے ضرب دیں۔آپ کے پاس ان لڑکوں کی تعداد آ جائے گی جو کرکٹ کھیلتے ہیں آپ کا جواب اس طریقے سے کینڈڈ سالوشن ہو گا۔یہ وقت بچانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

(Selecting the Best Solution) بہترین کا انتخاب

14۔بہترین کے انتکاب سے کیا مراد ہے؟ مثال سے واضح کریں

کبھی کبھی ہم ایک سے زیادہ حل تلاش کرتے ہیں۔ اور ان میں سے بہتر سےبہتر کا انتخاب کرنا ،بہترین کا انتخاب کہلاتا ہے۔آپ کے سکول کے تمام طلباء کے نام ایک ویب سائیٹ پر موجود ہیں اور آپ کو ایک خاص نام تلاش کرنے کو کہا جاتا ہے تو آپ یہ کام مندرجہ ذیل طریقوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔

1۔آپ ویب سائیٹ پر موجود تما ناموں کو ایک ایک کر کے دیکھیں۔یہاں تک کہ وہ نام آپ کو مل جائے یا فہرست ختم ہو جائے۔2۔ ان ناموں کا پرنٹ حاصل کریں اور مطلوبہ نام تلاش کریں

3۔سارے ناموں کو کاپی کریں اور ایکسل شیٹ میں ڈالیں۔ان کو حروف تہجی کو اعتبار سے ترتیب دیںاور اپنی مرضی کا نام تلاش کر لیں۔

صرف کنٹرول ایف کو دبائیں آپ خود کار طریقے سے نام کو تلاش کر سکتے ہیں اس کو علاوہ کچھ دوسرے حل بھی ہو سکتے ہیں۔ہم ایک ایسے حل کی تلاش کرتے ہیں  جس میں  کم سے کم اقدام اٹھانے پڑیں۔ یا دوسرے حل سے وہ زیادہ مئوثر لگے۔

Post a Comment

if you have any doubt please let me know

Previous Post Next Post