Urdu 9 Paper Urdu Book Smart syllabus & Guess paper
پرچہ اردو (جماعت نہم)
نام---------------------- رول نمبر----------------------- سیکشن-------------------
i. حضرت امیرؓ سے مراد ہے۔ | حضرت ابوبکر صدیقؓ | حضرت عمرؓ | حضرت عثمانؓ | حضرت علیؓ |
ii. مرزا غالب کے نہایت وسیع تھے | اخلاق | افکار | خصائل | کردار |
iii. محمد حسین آزاد پیدا ہوئے۔ | آگرہ | دلی | جالندھر | اعظم گڑھ |
iv. سلیم کو کس نے آ کر جگایا۔ | نصوح نے | بیدار نے | ماں نے | نصرت بی نے |
v. ڈاکٹر کے مطابق میاں کو کیا بیماری تھی۔ | شوگر | دل کی | سر درد | تکان اور حرارت |
vi. سبق ”امتحان“ کے مصنف ہیں۔ | سر سید احمد خان | کرنل محمد خان | مرزا ٖ فرحت اللہ بیگ | مرزا ادیب |
vii. کاکول اکیڈمی واقع ہے۔ | مظفر آباد | ایبٹ آباد | نتھیا گلی | گھوڑا گلی |
viii. باد صبا گھر گھر کس کا پیغام لیے پھرتی ہے۔ | اللہ تعالیٰ کا | حضرت محمدﷺ کا | صحابہ کرام کا | اولیا کرام کا |
ix. نظم ” پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ“ کے خالق کون ہیں؟ | امیر مینائی | میر تقی میر | مرزا غالب | علامہ اقبال |
x. شاعر اضطراب کی حالت میں بار بار کہاں جاتا ہے؟ | کوئے یار | محبوب کی چوکھٹ | میخانہ | اپنے گھر |
xi. ”لطف “ کی جمع ہے۔ | لطیف | الطاف | لطائف | لطافت |
xii. ” دوستانہ“ کا متضاد ہے۔ | آمرانہ | جابرانہ | مخالفانہ | موافقانہ |
xiii. ” بھکاری“ کی مؤنث ہے۔ | تنبولن | دھوبن | بھکارن | درزن |
xiv. ” ممانی“ کا مذکر ہے۔ | ماما | مسات | ماموں | مہتر |
xv. ” ظلمت “ کا مترادف ہے۔ | تیرگی | عسرت | غربت | الفت |
Urdu paper Textbook Class 9 Subjective test
سوال نمبر 2۔ درج ذیل اشعار کی تشریح کریں۔ حصہ نظم سے3 اور حصہ غزل سے 2
حصہ نظم۔ 1۔ قبضہ ہو دلوں پر کیا اس سے سوا تیرا اک بندہ ٔ نافرماں ہے حمد سرا تیرا
2- صبا بے شک آتی مدینے سے تو ہے کہ تجھ میں مدینے کے پھولوں کی بو ہے
3- جو نغمہ زن تھے خلوت اوراق میں طیور رخصت ہوئے تیرے شجرِ سایہ دار سے
4- ہے لازوال عہد خزاں اس کے واسطے کچھ واسطہ نہیں اسے برگ و بار سے
حصہ غزل۔ 1- چشمِ دل کھول اس بھی عالم پر یاں کی اوقات خواب کی سی ہے
2- جان تم پر نثار کرتا ہوں میں نہیں جانتا دعا کیا ہے
3- بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہ قسمت میں قید لکھی تھی فصلِ بہار میں
سوال نمبر 3- درج ذیل نثرپاروں کی تشریح کریں۔ سبق کا عنوان ، مصنف کا نام اور خط کشیدہ الفاظ کے معنی لکھیے۔
(الف) بوڑھی خالہ نے اپنی دانست میں تو گریہ وزاری کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔ خوبیٔ تقدیر کوئی اس طرف مائل نہ ہوا۔ کسی نےیوں ہی ہاں ہوں کر کے ٹال دیا۔ کسی نے زخم پر نمک چھڑک دیا۔ چاروں طرف سے گھوم گھما کر بڑھیا الگو چوہدری کے پاس آگئی۔لاٹھی پٹک دی۔
(ب) جب دوسروں سے مدد ملنے کی توقع منقطع ہو گئی تو میں نے دل میں سوچا ان گارڈ صاحب سے ہی پوچھیں میں کھڑا ہو گیا۔ وہ آئے میں نے دریافت کیا کہ جناب اس دوسرے سوال کا کیا جواب ہے۔ وہ مسکرائے اور کہا مجھے معلوم نہیں۔ میں نے کہا یہ برابر والے بڑے زور سے لکھ رہے ہیں۔
سوال نمبر 4۔ کوئی سے پانچ سوالات کے جواب دیں۔
- حضرت اسماؓ کون تھیں؟ 2- مرزا غالب کو کہاں کہاں سے خط آتے تھے؟ 3۔ قوم کی بہتری کیسے ممکن ہے؟ 4۔سلیم اپنے بھائی کے ساتھ مدرسے کیوں نہیں جاتا تھا؟ 5- محرم اور نا محرم میں کیا فرق ہے؟ 6۔پھولوں سے کس کی خوشبو ہے؟ 7۔ تیتر اللہ تعالیٰ کی عظمت کیسے بیان کرتے ہیں؟ 8- مرزا غالب کو کونسا پھل پسند تھا۔
سوال نمبر 5۔ 9Urdu کسی ایک سبق کا خلاصہ لکھیں۔ 1۔قدر ایاز 2۔ کاہلی
سوال نمبر 6۔ نظم ”برسات کی بہاریں“ کا مرکزی خیال یا خلاصہ لکھیں۔اور شاعر کا نام بھی لکھیں۔
سوال نمبر7۔ ہمسائے کو خط لکھیں کہ وہ ریڈیو کم آواز میں بجایا کرے ۔ یا۔ ھیلتھ آفیسر کے نام صفائی کی درخواست لکھیں
سوال نمبر8۔ Urdu درج ذیل ضرب الامثال / محاورات کی تکمیل کیجیئے،
- باسی کڑھی میں------- 2-غریب کی جورو--------- 3-قاضی کے گھر کے--------4۔کاٹھ کی ہانڈی-------- 5-ماروں گھٹنا----